جیکب آباد ،دوران زچگی خاتون جاں بحق، ورثہ کا لاش سمیت میڈیکل سینٹر انتظامیہ کے خلاف احتجاج

جیکب آباد( آئی این پی ) جیکب آباد میں زچگی کے دوران خاتون جاں بحق، ورثہ کا لاش سمیت میڈیکل سینٹر انتظامیہ کے خلاف احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے نجی میڈیکل سینٹر میں زچگی کے دوران گاؤں مجن تھرڑی کی رہائشی خاتون لیلاں سولنگی فوت ہوگئی، حاملہ خاتون کے فوت ہونے پر ورثہ نے الزام عائد کیا کہ میڈیکل سینٹر کی انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ہماری حاملہ خاتون فوت ہوئی ہے، ورثہ کے فوت خاتون کی لاش رکھ کر اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا، اس موقع پر ورثہ کا کہنا تھا کہ میڈیکل انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ہماری حاملہ خاتون فوت ہوئی ہے، زچگی کے لیے آئے تھے ڈاکٹر نے آپریشن کیا تو اس کے بعد حالت خراب ہوگئی ہماری حاملہ خاتون دو گھنٹوں تک تڑپتی رہی لیکن سینٹر میں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا، مقتولہ کی ماں نے کہا کہ میری بیٹی آپریشن کے بعد اسپتال انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کے باعث فوت ہوئی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ نجی میڈیکل سینٹر کے خلاف کاروائی کرکے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے، واضح رہے کہ 15 روز قبل بھی اسی میڈیکل سینٹر میں ایک نومولود بچے کو چوہوں نے کاٹ کر مار ڈالا تھا جس کے خلاف بھی ورثہ نے احتجاج کیا تھا لیکن محکمہ صحت کی جانب سے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں