بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 14 دسمبر کو طلب

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 14 دسمبر کو طلب کرلیا گیا ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ میں چار ایڈیشنل ججزکیلئے محمد آصف ایڈوکیٹ ، ظہور احمد ایڈوکیٹ ، محمد افضل ایڈوکیٹ اور محمد ایوب خان ایڈوکیٹ کے ناموں پر غور کیا جائیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں