مستونگ، حادثے کے نتیجے میں باپ جا ں بحق، بیٹا زخمی

کوئٹہ (آن لائن) مستونگ کے علاقے میں حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور اس کا بیٹا زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے جنگل کراس کے مقام پر تیز رفتار گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں کریم نامی شخص ہلاک اور اس کا بیٹا صابر زخمی ہوگیا نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مستقبل انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں