بہاؤالدین ذکریہ یونیورسٹی کا فیصلہ بلوچ طلباء کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش ہے۔ بلوچ کونونسل پنجاب

کوئٹہ (پ ر) بلوچ کونسل پنجاب یونیورسٹی کے تر جمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچ کونسل پنجاب یونیورسٹی لاہور بہاؤ دین ذکریا یونیورسٹی ملتان کے وا ئس چا نسلر کی طرف سے بلوچستان کی طلبا کیلئے مختص سکا لر شپ ختم کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتا ہے۔
ایسے فیصلے بلوچ طلباء کے لیے تعلیم کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہیں۔۔ اور یہ بلوچ طلباء کو تعلیم سے دور رکھنے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔کبھی بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کیمرے نسب کیے جاتے ہیں تو کبھی پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مختلف حربے استعمال کر کے بلوچ طلباء کیلیے تعلیم کی راہیں دشوار کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ بلوچ کونسل پنجاب یونیورسٹی اس طرح کے رویوں کی شدید مزمت کرتی ہے۔ اور بلوچ کونسل پنجاب یونیورسٹی حکومتِ پنجاب اور بہالدین ذکریہ یونیورسٹی کے انتظامیہ سے درخواست کرتی ہے کہ جلد از جلد اس متعصبانہ فیصلے کو واپس لیا جائے اور بلوچستان کے لیے مختص سکالرشب کو بحال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں