بلوچستان کے نوجوانوں میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ بہت زیادہ ہے، مولانا ہدایت الرحمن

کوئٹہ (آن لائن) الخدمت فانڈیشن پاکستان نے خصوصی افراد کے عالمی دن پر 50اضلاع میں تقریبات کااہتمام کیا۔جماعت اسلامی کاالخدمت فاونڈیشن بلوچستان میں معذوروں کوویل چیئرزکی فراہمی کیساتھ یتیموں کی کفالت،پینے کے صاف پانی،غریب لائق طلبا کواسکالرشپ،راشن،قربانی پراجیکٹس سمیت بیواوں،غربا ومساکین کی امدادکرپراجیکٹس چل رہے ہیں۔مخیرحضرات،عوام کے تعاون سے دکھی انسانیت کی بلاتفریق خدمت میں جماعت اسلامی کاالخدمت فائونڈیشن اللہ کے فضل وکرم سے سب سے آگے ہیں۔ان خیالات کااظہار امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے خصوصی افرادیعنی معذوروں کے عالمی دن کے موقع پربوائزسکاوٹس میں الخدمت فاونڈیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب سے الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدرانجینئرجمیل احمدکرد،عورت فاونڈیشن کے علاوالدین خلجی،ڈائریکٹرسرورجاویدودیگر نے بھی خطاب کیاتقریب میں مستحق معذورافرادمیں ویل چیئرزودیگرتحائف بھی تقسیم کیے گیے۔مقررین نے خطاب میں کہاکہ بلوچستان میں موجود خصوصی افراد کودرپیش چیلنجز میں وفاق اورصوبوں کی حکومتوں سمیت پوری قوم کو کرداراداکرناہوگاہم خصوصی افراد کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لیے پرعزم ہیں یہ ایک حقیقت ہے کہ معذور افراد ہمارے معاشرتی اور اقتصادی ڈھانچے کا اہم حصہ ہیں، اور ان کے حقوق کا تحفظ، فلاح و بہبود اور انہیں معاشرتی دھارے میں شامل کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔نوجوانوں کی بطوررضاکارالخدمت فانڈیشن میں شمولیت اس بات کی علامت ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ بہت زیادہے، ڈیزاسٹرکے مواقع پر الخدمت کے پلیٹ فارم سے انسانی زندگیوں کو بچانے والے نوجوان پوری قوم کے لیے فخرکا باعث ہیں۔ انھوں نے کہاکہ باہمت افراد اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، الخدمت ان کے لیے ایک ایسا ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جہاں وہ اپنی زندگی کے ہر شعبے میں کامیاب ہو سکیں۔بلوچستان میں موجود خصوصی افراد کے چیلنجز معاشرتی اور اقتصادی بھی ہیں، ہمیں ایسے ڈھانچے کی ضرورت ہے جس میں خصوصی افراد کو کسی بھی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ ہو۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت کاروباری اداروں اور نجی شعبے کی بھی اہم ذمہ داری ہے کہ وہ ان خصوصی افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کرے۔خصوصی افراد کو صرف ہمدردی نہیں، بلکہ حقیقی معاونت کی ضرورت ہے۔جب بھی ان باہمت افراد کو مناسب تعلیم و صحت کی سہولیات اور روزگار کے مواقع ملتے ہیں یہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے معاشرتی ترقی میں اپنا موثر کردار ادا کرتے ہیں۔خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا وہ حصہ ہیں جو اپنے عزم اور حوصلے سے ہم سب کے لیے مثال ہیں۔ ہمیں ان کے مسائل کو سمجھتے ہوئے انھیں ایسی سہولیات فراہم کرنی چاہئیں جو انہیں ایک باعزت اور خودمختار زندگی گزارنے میں مدد دے سکیں۔باہمت افراد کی خدمت ہمارے لئے دنیا وآخرت کا سرمایہ ہے الخدمت فانڈیشن خصوصی افراد کو تعلیم،صحت،سپورٹنگ آلات سمیت دیگرسہولیات کی فراہمی میں اپنا کرداراداکررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں