ظفرزہری کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ، بی این پی

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں شہید اسلم جان گچکی یونٹ کے ممبر ظفر زہری کو مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہید اور ان کے دوسرے ساتھی کو زخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں امن و امان کی صورتحال مخدوش اور چوری ، راہزنی ، اغواءبرائے تاوان کی وارداتوںمیں اضافہ ہو چکا ہے جس سے بلوچستان کے باسی خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں واردات کے بعد چوروں کا آسانی سے فرار ہونا انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے بیان میں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل ، مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ ، مرکزی کابینہ ومرکزی کمیٹی کے اراکین کی جانب سے شہید ظفر زہری کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ پارٹی اس مشکل وقت میں شہید ظفر زہری کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہیں بیان میں مزید کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند اور لواحقین کو صبروجمیل عطاءفرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں