پارٹی میں کالی بھیڑوں کی موجودگی کی وجہ سے اصل ورکرنظر انداز ہیں، پرنس مو سیٰ جان احمد زئی

قلات: بلوچستان نیشنل پارٹی نے سینئر نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر پرنس موسیٰ جان احمدزئی نے کہا ہے کہ پارٹی میں کالی بھیڑوں کی موجودگی کی وجہ سے اصل ورکر نظروں سے اوجھل ہیں ہم بہت جلد ان کالی بھیڑوں کو پارٹی سے باہر پھینکیں گے میں سوراب کے پارٹی کے تمام مستعفی ورکروں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لیکر ان کالی بھیڑوں کے خلاف اپنی جدو جہد جاری رکھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قلات میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکروں کو ہر جگہ تحفظات ہیں مگر تحفظات کے ساتھ ساتھ ہم اپنے عوام کی خدمت کا جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ سوراب کے ورکرز پارٹی کی سرمایہ ہیں ہم ان کے تحفظات کو دور کریں گے پارٹی میں چند کالی بھیڑوں کی وجہ سے اصل ورکر مشکلات اور پریشانی کا شکار ہیں مگر ان کالی بھیڑوں کی وجہ سے پارٹی کو نہیں چھوڑا جا سکتا انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل بہت جلد کوئٹہ کا دورہ کررہے ہیں ہم اس دورہ کے موقع پر پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کواپنے شکایات اور تحفظات سے ضرور آگاہ کریں گے انہوں نے سوراب میں بی این پی کے مستعفی ورکروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لیکر پارٹی میں رہتے ہوئے ان کالی بھیڑوں کو مقابلہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں