ترکیہ کاشام کے کرد علاقوں میں فوجی آپریشن شروع کرنے کاانکشاف
واشنگٹن (این این آئی)امریکی حکام نے بتایا ہے کہ ترکیہ شام میں کرد علاقوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرنے والا ہے۔ امریکی اخبار نے کہا کہ امریکی حکام کے مطابق شام میں کوبانی علاقے کے قریب ترک توپ خانہ اور افواج بڑی تعداد میں تعینات ہیں۔ امریکی حکام نے شام میں کرد علاقوں میں ترکیہ کی دراندازی کے خدشے کا اظہار کیا۔ادھرشامی کردوں کے حوالے سے شام میں سیاسی امور کے محکمے کی ترجمان عبیدہ ارناوط نے تصدیق کی کہ کرد شامی عوام کا حصہ سمجھے جاتے ہیں لیکن عبوری حکومت اپنے کنٹرول سے باہر کسی گروہ کے وجود کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ کرد شامی عوام کے ایک حصے کی نمائندگی کرتے ہیں اور ہم اس گروہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ لیکن ہم کسی بھی صورت میں شام سے کسی بھی حصے کو دمشق حکومت کے کنٹرول سے باہر نہیں ہونے دیں گے۔
Load/Hide Comments


