ن لیگ کی حکومت آتی ہے تو ہر طرف ترقی کے منصوبے شروع ہو جاتے ہیں، احسن اقبال

نارووال ( این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آتی ہے تو ہر طرف ترقی کے منصوبے شروع ہو جاتے ہیں،پی ٹی آئی نے4سال میں نارووال میں ایک اینٹ تک نہیں لگائی،آنے والا وقت تعلیم اور ہنر کا دور ہے، وہی بچے کامیاب ہوں گے جو انوویشن کے جذبات رکھتے ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال پبلک سکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ سائنسی ماڈلز کے ذریعے بچوں نے اپنی ذہانت کا خوب مظاہرہ کیا ہے،میری کامیابی کے پیچھے میری تعلیم موجود تھی،نارووال کو تعلیم کا مرکز بنانا میرا مشن تھا،اسی مشن کہ تکمیل کیلئے میں نے 15 سال محنت کی۔نارووال پبلک سکول کو ایچی سن کے معیار پر کھڑا کرنا میرا خواب تھا۔انہوںنے کہاکہ نارووال پبلک سکول میں کبھی سفارش نہیں کی،نمائش میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس سمیت تمام نیچرل سائنسز کے بہترین ماڈلز بنائے گئے تھے،آج نارووال پاکستان میں علم کی بستی کے نام سے پہچانا جاتا ہے،نارووال میں ٹیکنیکل ایجوکیشن،انجینئرنگ،ویٹرنری سمیت یونیورسٹی آف نارووال بھی موجود ہے،کئی بچے اور بچیاں آج نارووال سے بنیادی تعلیم مکمل کرکے انٹرنیشنل یونیورسٹیز میں زیرتکمیل ہیں۔اس سال نارووال میڈیکل کالج میں کلاسز کا آغاز کردیا جائے گا۔اگلے سال نارووال ایگریکلچر کالج کا بھی آغاز کردیا جائے گا۔آج تمام تر برینڈز نارووال میں ہی موجود ہیں،نارووال نے گزشتہ پندرہ سالوں میں تیز ترین ترقی کی ہے۔اس سے پہلے والی حکومت نے 4سال میں نارووال میں ایک اینٹ تک نہیں لگائی۔انہوںنے کہاکہ ہمارا منشور پاکستان کی ترقی ہے،نارووال سپورٹس سٹی کو دوبارہ شروع کررہے ہیں۔سپورٹس سٹی کے آغاز سے نارووال کے کھلاڑی پاکستان کی تمام کھیلوں کی قومی ٹیموں میں ش

اپنا تبصرہ بھیجیں