حکومت نیک نیتی سے ہاتھ بڑھاتی رہی ہے، مذاکرات دھونس دھمکی سے نہیں ہوں گے ، طلال چوہدری

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹرطلال چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات کسی این آر او کے لیے نہیں پاکستان کے مسائل کے لیے ہوں گے۔ نج ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نیک نیتی سے ہاتھ بڑھاتی رہی ہے، مذاکرات دھونس دھمکی سے نہیں ہوں گے۔طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک کے استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مذاکرات ہوں گے، مذاکرات 190 ملین پائونڈ کی معافی کے لیے نہیں ہوں گے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو کیسے معافی مل سکتی ہے؟ ملک کو نقصان پہنچانے والوں کے لیے معافی مانگیں گے تو وقت ضائع کریں گے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ دھونس اور دھمکی کو دماغ سے نکالیں اور سیاسی رویہ اختیار کریں۔طلال چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے کے پی کے میں 13 سال مسلسل حکومت کے باوجود کچھ نہ کر سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Saddam Wali. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے