خیبر پختونخوا، امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر جیلوں میں سکیورٹی بہتر بنانے کا فیصلہ
پشاور (انتخاب نیوز) صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر جیلوں میں سکیورٹی کو بہتر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔دستاویز کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے صوبائی حکومت سے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کردی، جیلوں میں سی سی ٹی وی کیمرے، موبائل جیمرز، کمیونیکیشن سسٹم نصب کیے جائیں گے۔محکہ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صوبے کی جیلوں میں جیمرز لگانے کے لیے ایک ارب 30 کروڑ روپے درکارہیں، سی سی ٹی وی کیمروں کے لیے ایک ارب 37 کروڑ، کمیونیکیشن سسٹم کے لیے 8 کروڑ 50 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں۔دستاویز کے مطابق جیلوں میں جدید سہولیات کی فراہمی مرحلہ وار کی جائے گی، پہلے مرحلے میں صرف 5 جیلوں کو جدید آلات سے لیس کیا جائے گا، مردان، ہری پور، ڈی آئی خان اور بنوں کی جیلوں میں جدید ٹیکنالوجی نصب ہو گی۔سرکاری دستاویز کے مطابق پانچ جیلوں میں جدید ٹیکنالوجی کی تنصیب پر 1329 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے، موجودہ صورت حال میں جیلوں کو جدید آلات سے لیس کرنا وقت کی ضرورت ہے۔