ملک بھرکو ستر فیصد گیس فراہمی کے باوجو دسندھ کے لوگ گیس اور بجلی سے محروم ہیں، مراد علی شاہ

سکھر (آئی این پی )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ سندھ کے لوگ گیس اور بجلی سے محروم ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے سکھر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ملک بھر میں ستر فیصد گیس فراہم کر رہا ہے، اصولی طور پر آئیں اور قانون کے مطابق سندھ کے لوگوں کو سب سے زیادہ گیس ملنی چاہیے، لیکن افسوس کی بات ہے کہ سندھ کے لوگ گیس اور بجلی سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو سوچنا چاہیے کہ سندھ کے لوگ گیس اور بجلی کی لوڈ شیدنگ کے بحران سے گزر رہے ہیں، سندھ حکومت لوگوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے سولرائزیشن کے پروگرام پر عمل کر رہی ہے، سندھ میں سولرائزیشن کا کام جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آج سے تقریبا 12 سال پہلے سولرائزیشن کا کام شروع کیا، سندھ حکومت نے ہندوستان اور پاکستان کی سرحد کے ساتھ تعلقہ کھپرو، ضلع سانگھڑ کے دو گاں کو سولرائیز کیا تھا، پہلے مرحلے میں سرکاری اداروں کو سولرائزیشن کر رہے ہیں۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت دو کراچی اور ایک جامشورو میں سولر پارکس بنا رہے ہیں، سستی سولر بجلی بنا کر گرڈ اسٹیشنز کو دے کر عوام کو فائدہ فراہم کریں گے، دو لاکھ سولر ہومز سسٹم غریبوں کو فراہم کر رہے ہیں، مزید پانچ لاکھ سولر ہومز سسٹم کا پروجیکٹ شروع کرنے والے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں