مذاکرات میں پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات سامنے نہ آسکے، تیسرے دور پر اتفاق

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ہوگیا تاہم مذاکرات میں ی ٹی آئی کے تحریری مطالبات سامنے نہ آسکے، فریقین نے مذاکراتی عمل کو مثبت قرار دیتے ہوئے اسے جاری رکھنے پر اتفاق کیا، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عمران خان سے مشاورت کے لیے مزید وقت مانگا ہے، مذاکرات کا اگلہ دور آئندہ ہفتے ہوگا، آج ہونے والی بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی۔پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان سیاسی تناؤ کو کم کرنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بتایا کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان جمعرات کو ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ رہے ہیں اور معاملہ بات چیت کے اگلے دور پر چلا گیا ہے۔حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا دوسرا دور اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ان کیمرا اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں حکومت کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار، وفاقی وزیر نجکاری علیم خان، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی شریک ہوئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف بھی مذاکرات میں شامل تھے۔اپوزیشن کی جانب سے قائد حزب اختلاف عمر ایوب، رکن قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ، مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس، سنی اتحاد کونسل (ایس ٹی آئی) کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہوئے جبکہ کمیٹی اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی اعجاز الحق، خالد حسین مگسی اور وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں