تیونس ،پناہ گزینوں کی کشتیوں کا ایک اور حادثہ، 27 افراد ہلاک
تیونس میں مہاجرین کی دو کشتیاں بدترین حادثے کا شکار ہوئیں، جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں افراد کو بچالیا گیا۔غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق تیونس کے نیشنل گارڈز نے بیان میں کہا کہ کوسٹ گارڈز نے بحیرہ روم دو کشتیوں کے ڈوبنے کےبعد 27 لاشیں نکال لی ہیں جو افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ کشتیوں کو حادثہ ایسفیکس شہر کے قریب سمندر میں پیش آیا جہاں سے اکثر افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے پناہ گزین یورپی ممالک میں داخل ہونے کے لیے روانہ ہوتے ہیں۔تیونس کے نیشنل گارڈز نے کہا کہ کوسٹ گارڈز نے اسفیکس میں کشتیوں کے حادثے میں ڈوبنے والوں میں سے 87 افراد کو بچالیا ہے۔
Load/Hide Comments