190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف فیصلہ ایک بار پھر موخر

راولپنڈی(آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پانڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر ہوگیا ۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے آج (پیر کو) فیصلہ سنانا تھا۔عدالت نے 190ملین پانڈ ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کرکے 6 جنوری مقرر کی تھی۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ 190 ملین پانڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کردیا گیا ہے ۔ آج (پیر کو )فیصلہ نہیں سنایا جائے گا، فیصلہ سنائے جانے کی نئی تاریخ سے متعلق وکلا کو آگاہ کیا جائے گا ۔یادرہے کہ 190ملین پانڈ ریفرنس کا جیل ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف یہ واحد کیس ہے جس کا ٹرائل ایک سال تک چلا۔نیب نے 13 نومبر 2023کو 190ملین پانڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی۔نیب نے 17 دن تک بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں تفتیش کی۔یکم دسمبر2023کو نیب نے 190ملین پانڈ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا۔ریفرنس فائل ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے اڈیالاجیل میں تفتیش کی گئی۔عدالت نے 27 فروری 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد کی۔190 ملین پانڈ ریفرنس میں 100 سے زائد سماعتیں ہوئیں۔نیب نے پہلے 59 گواہان کی فہرست عدالت میں جمع کرائی۔59 گواہان میں سے 24 گواہان کو نیب نے ترک کیا۔ریفرنس میں کل 35 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے۔وکلا صفائی نے تمام 35 گواہان پر جرح مکمل کی۔ریفرنس کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے 38 سماعتوں کے بعد جرح مکمل کی۔ریفرنس میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلی کیپی پرویز خٹک گواہوں میں شامل ہوئے۔سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال، القادر یونیورسٹی کے چیف فنانشل افسر بھی گواہان میں شامل تھے۔عدالت نے ذلفی بخاری، فرحت شہزادی، مرزا شہزاد اکبر اور ضیاالمصطفی نسیم سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا۔اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں اور بینک اکانٹ منجمد کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔190 ملین پانڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کی تھی۔بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری ٹرائل کورٹ نے منظور کی تھی۔ٹرائل کے دوران بانی پی ٹی آئی نے 16عدالتی گواہان کی فہرست عدالت میں جمع کرائی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عدالتی گواہان کو بلانے کی درخواست مسترد کی تھی۔بانی پی ٹی آئی نے عدالت سے اپنے حق میں گواہ پیش کرنے کی درخواست کی تھی۔بعد میں بانی پی ٹی آئی گواہ پیش کرنے کے بیان سے پیچھے ہٹ گئے۔190 ملین پانڈ ریفرنس میں 4 مرتبہ ججز کی تبدیلی ہوئی۔ریفرنس کی سماعت پہلے جج محمد بشیر تھے، پھر جج ناصر جاوید رانا نے کیس سماعت کی، اس کے بعد ریفرنس جج محمد علی وڑائچ اور پھر دوبارہ جج ناصرجاوید رانا کے پاس آیا۔بانی پی ٹی آئی نے دو مرتبہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا پر اعتماد کا اظہار کیا۔نیب کی 6 رکنی پراسیکیوشن ٹیم نے کیس کی پیروی کی۔پراسکیوشن ٹیم میں سردار مظفر عباسی، امجد پرویز، سہیل عارف، عرفان بھولا اور چوہدری نذر شامل تھے۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان صفدر، عثمان ریاض گل، ظہیر عباس چوہدری پیش ہوتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں