حیدر آباد، کچرا پھینکنے کا معاملہ، بیٹے نے بیوی کیساتھ ملکر والدہ کو گھر سے نکال دیا، 65 سالہ خاتون سردی سے جاں بحق

حیدر آباد(آئی این پی ) حیدر آباد میں ٹنڈو یوسف تھانے کی حدود میں کچراگھر سے باہر پھینکنے کے تنازع پر سفاک بیٹے نے بیوی کے ساتھ مل کر مبینہ طورپر والدہ کو سخت سردی میں گھر سے نکال دیا۔تفصیل کے مطابق ٹنڈویوسف تھانے کی حدود گجراتی پاڑہ میں گزشتہ شب گھریلو تنازع پر 65 سالہ کلثوم قاضی کو اس کے بڑے بیٹے محمدعلی قاضی نے بیوی کے ہمراہ مبینہ طورپر تشدد کانشانہ بناکر سخت سردی میں گھر سے نکال دیا جس کے باعث خاتون گھرکے دروازے کے باہر بیٹھی رہیں اورسردی سے ٹھٹھر کر انتقال کرگئیں۔جب کہ متوفی خاتون کے جھوٹے بیٹے سجاد قاضی نے اپنے بیان میں کہا کہ کچرا گھر سے باہر پھینکنے کے تنازع پر بڑے بھائی نے مجھے اور والدہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور چھریوں سے حملہ کیا اورگھرسے باہر نکال دیا جس کے باعث سخت سردی سے والدہ فوت ہوگئیں۔تاہم لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں