خضدارمیں ٹریفک حادثہ، رکشہ ڈرائیور جاں بحق

خضدار (این این آئی ) خضدارمیں ٹریفک حادثہ رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ۔ لیویز کے مطابق جمعہ کو خضدار میں قومی شاہراہ پر ٹرالر نے رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور انور نتھوانی موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر لیویز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔ مزید کاروائی جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں