باقاعدہ ایس اوپیز کے تحت سرکاری ہسپتالوں کی اوپی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز فوری طور پر فعال کئے جائیں،سپریم کونسل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان
کوئٹہ:چیئرمین سپریم کونسل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کے جاری کردہ ایک بیان کیمطاق سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز کی بندش کے سبب صوبے کے دور دراز علاقوں سے آنے والے غریب اور متوسط طبقے کے لوگ پرائیویٹ ہسپتالوں سے علاج کرانے کی استطاعت نہ رکھنے کی وجہ سے انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز غیر فعال ہونے کی وجہ سے دور دراز سے آئے مریض روزانہ کی بنیادوں پر مشکلات کا سامنہ کررہے ہیں،چیئرمین نے وزیراعلی بلوچستان اور صوبائی سیکریٹری صحت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وسیع تر عوامی مفاد اور کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اور مکمل ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے صوبے کے تمام تر سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز کو فوری طور پر فعال کیا جائیں تاکہ عوامی مشکلات کا ازالہ ممکن ہوسکے۔


