کوئٹہ، امریکی شہریت یافتہ 15 سالہ لڑکی قتل، والد سمیت تین افراد گرفتار
کوئٹہ(یو این اے )بلوچی اسٹریٹ میں 15 سالہ امریکی شہریت یافتہ لڑکی کے قتل کا مقدمہ انوار الحق نامی شخص کی مدعیت میں گزشتہ روز گوالمنڈی تھانے میں درج کر لیا گیا۔ پولیس نے قتل کے شبہ میں لڑکی کے والد، ماموں اور چچا کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتولہ کا والد انوار الحق اپنی فیملی کے ہمراہ امریکہ میں مقیم تھا اور چند روز قبل کوئٹہ آیا تھا۔ کیس کو مزید تحقیقات کے لیے سیریس کرائم انویسٹی گیشن وِنگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس تمام ممکنہ پہلوں پر تفتیش کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments