76دن گزرنے کے باوجود مغوی مصور خان کاکڑکابازیاب نہ ہونالمحہ فکریہ ہے ، ہدایت الرحمان بلوچ
کوئٹہ(این این آئی)ا میر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلو چ کا وفد کے ہمراہ 80دن قبل دن کی روشنی میں سکول وین سے اغواءہونے والا مغوی مصورکاکڑ کے گھرآمد ،وفدمیں جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر عبدالنعیم رند ،جنرل سیکرٹری اعجازمحبوب ،مولانا عبدالحمید منصوری،جمیل احمد مشوانی ودیگر ذمہ داران بھی ہمراہ تھے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے مغوی مصور کاکڑ کے گھر کے سربراہان حاجی ملنگ کاکڑ،رحمت اللہ کاکڑودیگر سے ملاقات میں کہاکہ 76دن گزرنے کے باوجودسیف سٹی کوئٹہ کے ہزاروں کیمروں مغوی مصور خان کاکڑحکومت سیکورٹی اداروں وفورسزکی یقین دہانیوں کے باوجودبازیاب نہ ہونالمحہ فکریہ واداروں سیکورٹی فورسزاورحکومت کی ناکامی ہے بدقسمتی سے اسی ارب فنڈزخرچ کرنے کے باوجودہمارے بچے محفوظ نہیں ۔یہ کس قسم کی حکمرانی کس قسم کی جمہوریت کس قسم کی سیکورٹی اورسیف سٹی ہے ۔اسی ارب خرچ کرنے ،ہزاروں کیمرے لگانے ،چیک پوسٹیں ،سیکورٹی فورسزکی موجودگی میںشہری محفوظ ہیں نہ گھر باراور خاندان اب تو سکول جانے والے بچے بھی محفوظ نہیں ۔اس موقع پر مولاناہدایت الرحمان بلوچ اور حاجی ملنگ کاکڑ ،رحمت اللہ خان کاکڑ نے مصورخان کاکڑ کی بازیابی کے حوالے سے تبادلہ خیال لیا انہوں نے اب تک کی اداروں ،انتظامیہ ،سیکورٹی فورسزوحکومت کی جانب سے مغوری مصور کاکڑ کی بازیابی کے حوالے سے ان کے رویے، کوششوں پر عدم اعتماد کااظہار کیا مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور مغوری مصورخان کاکڑکے خاندان کے سربراہان نے اس موقع پر ایک بار پھر مصورخان کاکڑ کی بازیابی کا مطالبہ کیا مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اپنی اورجماعت اسلامی کی جانب سے مصورکاکڑ کے اہل خانہ کو ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر مصورکاکڑ کے خاندا ن واہل خانہ حاجی ملنگ خان کاکڑ رحمت اللہ کاکڑ نے جماعت اسلامی کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی نے ایوان کے اندراورباہر مصورخان کاکڑ کی بازیابی کیلئے بھر پور آوازاٹھائی ہم اس پر ان کے شکر گزارہیں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی شہریوں کی حفاظت ،امن اورعدل کیلئے اورسیکورٹی اداروں ،حکومت کی غفلت وکوتاہی کے خلاف بھر پور آوازبلند کر رہی ہے ہم سب کو ساتھ دملاکر حقوق بلوچستان مہم کو تیزومنظم کریں گے جب تک سب ملکر حقوق کے حصول کیلئے عملی مخلصانہ جدوجہد نہیں کریں گے اسی طرح ہمارے بچے اُٹھائیے جائیں گے اور شہری وعوام اور ہمارے مال وجان محفوظ نہیں ہوگی جماعت اسلامی کے حقوق بلوچستان مہم وقت کی اہم ضرورت ہے