سیاسی کارکنان کیساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک افسوسناک اور قابل مذمت ہے‘ شہباز شریف

لاہورۛپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے پارٹی رہنمائوں اور کارکنان کو ہتھکڑیاں لگاکر عدالت میں پیش کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی کارکنان کے ساتھ دہشت گردوں اور خطرناک مجرموں جیسا سلوک افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کارکنان کو تشدد کا نشانہ بناکرپھر انہی کو ہتھکڑیاں لگانا حکمرانوں کی فسطائی اور انتقامی سوچ کا ثبوت ہے ،موجودہ حکومت سیاست کو ذاتی انتقام میں بدل رہی ہے جو افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے کارکنان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،کارکنوں کے بلند حوصلوں، عزم اور ہمت پر فخر ہے، سب کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے جواں ہمتوں نے عوام دشمن حکومت کو خوفزدہ کردیا ہے ،انشااللہ جلد ناحق گرفتار کارکنان رہا ہوں گے، وکلاء ان کے قانونی حق کے لئے کوشاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں