چین کا غزہ سے متعلق امریکی صدر کے منصوبے کی مخالفت

بیجنگ (آئی این پی ) چین نے غزہ سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کی مخالفت کردی۔ چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں بتایا چین غزہ کے لوگوں کی جبری بے دخلی کی مخالفت کر تا ہے۔ترجمان نے کہا امید ہے فریقین جنگ بندی معاہدے پر کاربند رہیں گے۔ فلسطین کے مسئلے کو صحیح ٹریک پر لانے کا یہی موقع ہے۔ اس مسئلے کا سیاسی بنیادوں پر دو ریاستی حل ہی ممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں