لڑکی کے اغوا کا معاملہ، پولیس کی کارروائی جاری ہیں، ایس ایس پی خضدار

خضدار (یو این اے )ایس ایس پی خضدار جاوید زہری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ بی بی کو خضدار کے علاقے شہزاد سٹی سے اغوا کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق، لواحقین نے جن افراد کی نشاندہی کی ہے، پولیس ان کی تلاش اور خاتون کو بازیاب کرانے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔جاوید زہری نے مزید بتایا کہ پولیس نے لواحقین کو ایف آئی آر کے اندراج کے لیے درخواست دینے کا کہا تھا، مگر ابھی تک کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ اس حوالے سے خاتون کے بھائی عطا اللہ جتک نے کہا کہ وہ انصاف چاہتے ہیں اور جب تک ان کی بہن بازیاب اور اغوا میں ملوث ملزمان گرفتار نہیں ہوتے، وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔پولیس حکام نے اس معاملے میں مزید تفتیش جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں