ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

کوئٹہ(یو این اے )ژوب اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہری خوفزدہ ہو گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلہ رات 11 بج کر 26 منٹ پر آیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زیر زمین گہرائی 70 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے جھٹکے شیرانی، موسی خیل اور بارکھان میں بھی محسوس کیے گئے، تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں