ماہ رمضان کا چاند یکم مارچ کو نظر آنے کا امکان
کوئٹہ (یو این اے)پاکستان میں 2007 سے گرمیوں میں داخل ہونے والا ماہ رمضان تقریبا سترہ سال بعد با قاعدہ طور پر سردیوں میں داخل ہوگیا ہے آئندہ تیرہ سال رمضان المبارک سردیوں میں گزر جائے گا اور 2037 کے بعد واپس گرمیوں میں چلا جائے گا 2031 اور 2032 کا رمضان المبارک سردیوں کا سب سے چھوٹا ترین رمضان ہوگا جس میں سحری سے افطاری تک روزہ کا دورانیہ ساڑھیدس گھنٹیکا ہو گاجبکہ محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے پیش گوئی کردی ہیمحکمہ موسمیات کے مطابق، پاکستان میں رمضان کا چاند یکم مارچ 2025 کو نظر آنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 فروری 2025کی شام کو 5 بج کر 45منٹ پرنئیچاندکی پیدائش ہوگی جس کے بعد رمضان کے چاند کی رویت کے امکانات ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں پہلا روزہ 2 مارچ 2025 بروز اتوارکو ہونیکا امکان ہے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق رمضان المبارک کا آغاز 2 مارچ سے متوقع ہے جس کے لیے مسلمان تیاری کر رہے ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال 2025 میں سحری سے افطاری تک روزے کا دورانیہ ساڑھیدس گھنٹے کاہوگا۔


