ملک میں جمہوریت بحال نہیں ،ہائی جیک ہے ، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما ءمولانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت بحال نہیں ہائی جیک ہے ، جمہوریت کے لبادہ میں امرانہ قوتوں کے منشی قوم پر مسلط کیے گئے ۔ ملک کی تاریخ میں اب تک صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہوا ، بلکہ اگر دیکھا جائے تو جمہوریت کے دعویدار جماعتوں نے ہی جمہوریت کے سینے میں خنجر گھونپا ہے وقت آچکا ہے کہ عوام ان کا محاسبہ کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم رحمانیہ جامع مسجد سلمان فارسی ضلع پنڈی میں منعقدہ سالانہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس سے جمعیت علما اسلام کے دیگر رہنماں سمیت مقامی علما کرام نے بھی خطاب کیا ۔ مولانا حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت بحال نہیں ہائی جیک ہے ، جمہوریت کے لبادہ میں امرانہ قوتوں کے منشی قوم پر مسلط کیے گئے ۔ ملک کی تاریخ میں اب تک صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہوا ، بلکہ اگر دیکھا جائے تو جمہوریت کے دعویدار جماعتوں نے ہی جمہوریت کے سینے میں خنجر گھونپا ہے وقت آچکا ہے کہ عوام ان کا محاسبہ کریں انہوں نے کہا کہ ائین کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے سیاسی جماعتوں کو دوغلی پالیسی ترک کرکے صداقت کے ساتھ میدان میں نکلنا ہوگا اقتدار میں انے کے بعد سیاسی جماعتیں ائین اور جمہوری روایات بھول جاتی ہیں جو لمحہ فکریہ ہے