ترک صدر رجب طیب اردوان کل پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(این این آئی)ترک صدر رجب طیب اردوان (آج)12سے 13فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترک صدر وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔شہباز شریف اور ترک صدر پاک ترک اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ترک صدر وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان کے مطابق ترکیے کے صدر کے دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں