اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی راہ ہموار، ترمیمی بل قومی اسمبلی میں منظور

اسلام آباد(این این آئی)ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کی راہ ہموار ہوگئی۔ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اورالاؤنسز میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی نے منظورکرلیا اس سے قبل سینیٹ بھی بل کی منظوری دے چکی ہے۔ ترمیمی بل کے تحت اراکین اسمبلی اور سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ فنانس کمیٹی کرے گی۔اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں وفاقی سیکرٹری کے برابر ہوں گی۔ بل کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں کا فیصلہ سیکرٹریٹ نہیں بلکہ فنانس کمیٹی کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں