صدراور وزیراعظم کی ہرنائی دھما کے کی مذمت ، درندوں کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی، شہباز شریف

مانیٹر نگ ڈیسک :صدرمملکت آصف زرداری نے بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کی مذمت کی ہے اور دھماکے کے نتیجےمیں مزدوروں کی وفات پر اظہارافسوس کیا ہے۔صدرنے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اوردھماکے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ انھوں نے دہشگردی کے خاتمے تک کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے بھی بلوچستان میں مزدوروں کی گاڑی پردھماکے کی مذمت کی اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ درندوں کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی، دہشتگردی کی عفریت کے خاتمے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔
Load/Hide Comments