کیچ، ایف سی کی چوکی پر حملے میں 3 اہلکار جان سے ہا تھ دھو بیٹھے، 6 زخمی

کوئٹہ(مانیٹر نگ ڈیسک)ضلع کیچ میں ایف سی کی چوکی پر حملے میں تین ایف سی اہلکار جان سے ہا تھ دھو بیٹھے اور چھ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطا بق کیچ میں پاک ایران بارڈر کے قریب پہاڑی پر قائم ایف سی دشت سکاوٹس کی 125 ونگ کی چوکی کو نشانہ بنایا گیا جس میں تین اہلکالکمير، رانا زاہد اور گل سنت جاں بحق اور چھ زخمی ہوئے ۔ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں