بلوچستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا کا ایف سی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، دورہ انتہائی معلوماتی تھا، شرکا

کوئٹہ (آئی این پی )آئی ایس پی آر کے مطا بق بلوچستان کی مختلف یو نیورسٹیوں کے طلبا نے ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا دورہ کیا جہاں طلبہ نے آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد مظہر سے ملاقات کی۔بلوچستان کی مختلف یو نیورسٹیوں کے طلبا نے ہیڈکوارٹرز ایف سی آمد پر طلبہ نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔تعلیمی وفد کو ایف سی کی بارڈر مینجمنٹ، انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ اسمگلنگ، منشیات کے خلاف کارروائیوں اور بلوچستان میں جاری فلاحی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔طلبا نے مختلف سوالات کیے، جن کے جوابات آئی جی ایف سی (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر نے تفصیل سے دئیے۔میجر جنرل عابد مظہر نے بلوچستان کے نوجوانوں کو صوبے اور ملک کے مستقبل کا معمار قرار دیتے ہوئے انہیں ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔طلبا نے کہا کہ دورہ ہمارے لیے انتہائی معلوماتی تھا، ہمیں معلوم ہوا کہ ایف سی بلوچستان میں سیکیورٹی کے علاوہ بھی کئی ترقیاتی منصوبے چلا رہی ہے۔ ہمارے ذہنوں میں جو خدشات تھے، وہ آج دور ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں