طاقتور قوتیں پائیدار امن چاہتے ہیں تو سنجیدہ سیاسی قیادت کو بلوچستان کے مسائل کےحل کا موقع فراہم کریں،رہنمانیشنل پارٹی

پنجگور( این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ء حاجی صالح محمد بلوچ نے کہا ہے کہ غیر سیاسی اور غیر سنجیدہ اور مسلط کردہ حکمرانوں کی ظلم ناانصافی اور اشتعال انگیز رویوں کی وجہ سے بلوچستان میں روز بروز حالت انتہائی گھمبیر ہیں اس غیر سنجیدگی کی وجہ سے بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ غیر سنجیدہ غیر سیاسی غیر منتخب قبضہ گیر اور منشیات فروشوں کو مسلط کرکے حکمرانی کرنے والوں کی وجہ سے روزانہ نوجوانوں کو اْٹھا کر لاپتہ کرکے اور متواتر مسخ شدہ لاشیں بلوچستان کے عوام کو تحفے کے طور پر دیکر ظلم کے انتہا ہے اور بلا وجہ بلوچستان کے لوگوں کو اشتعال دینے کی کوشش ہے تاکہ بالادست قوتیں بلوچستان کے وسائل کو بزور و قوت قبضہ کرکے بلوچوں کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے اسی غیر سنجیدہ وجوہات کی بنیاد پر بلوچستان میں عام لوگ مارے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ غیر سیاسی اور فارم 47 کے ذریعے آنے والا حکمران اور کرپٹ ادارے عوام کی حفاظت نہیں کرسکتے ہیں بلکہ یہاں اپنی سیاہ کرتوتوں کو چھپانے کی ترجیح دیتے ہیں تاکہ انکی دونمبری کالے کرتوتوں منشیات کے کاروبار کو دوام ںخشے بلوچستان کی موجودہ حالت سنجیدہ سیاسی قیادت اور عوام کے منتخب کردہ نمائندے حل کرسکتے ہیں اگر طاقتور قوتیں بلوچستان میں پائیدار امن چاھتے ہیں تو اپنے ماضی کے رویہ میں تبدیلی لاکر سنجیدہ سیاسی قیادت کو بلوچستان کے مسائل کی حل کا موقع فراہم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں