کوئٹہ، سریاب میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد قتل

کو ئٹہ (آئی این پی )صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ میں مسلح شخص نے فا ئرنگ کر کے خاتون سمیت 2افراد کو مو ت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا ۔پو لیس کے مطابق گزشتہ روز پو لیس تھا نہ نیو سریا ب کی حدود میں مسلح شخص نے گھر کے اندر فا ئرنگ کر کے خاتون (ص) اور منیر احمد نا می شخص کوقتل کر دیا اور فرا ر ہو گیا دونوں مقتولین کی نعشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پو لیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں افراد کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا ہے ملزم خاتون کا بھا ئی بتا یا جا رہا ہے جس کی تلاش کا عمل جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں