دکی، ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 3زخمی

کوئٹہ( این این آئی) دکی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق 3افرادزخمی ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق بدھ کو دکی کے علاقے واریزئی میںڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں شوکت علی نامی شخص جاں بحق جبکہ انعام ،کریم اللہ اور عبدالہادی زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا ،لیویز ذراِئع کے مطابق مقتول اور زخمیوں کا تعلق ضلع پشین سے ہے واقعے کی اطلاع ملتے لیویز فورس نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کرکے ملزمان کی تلا ش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں