گڈانی، مسافر کوچ اور مزدا ٹرک کے درمیان تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،خواتین و بچوں سمیت متعدد افراد زخمی

حب(نمائندہ انتخاب ) گڈانی لگ بدوک کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر بردار کوچ اور مزدا ٹرک کے درمیان تصادم ایک شخص جاں بحق ،خواتین و بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ،نعش اور زخمیوں کو حب اسپتال منتقل کردیا گیا ،ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں کو ٹراما سینٹر کراچی ریفر کردیا گیا تفصیلات کے مطابق منگل کے روز گڈانی لک بدوک کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر بردار کوچ اور مزدا ٹرک کے مابین تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ خواتین وبچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر 1122اور ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب اسپتال منتقل کردیا گیا اور حسب روایت ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے کراچی ٹراما سینٹر منتقل کر دیئے گئے جبکہ جاں بحق شخص کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔