تربت ائیر پورٹ ایف آئی اے کاؤنٹر کے چھت کا پلستر گرگیا

تربت (بیورورپورٹ) تربت ائیر پورٹ کے لاؤنج کے چھت کاپلستر گرگیا تا ہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا، ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تربت ائیرپورٹ کے اندرونی حصہ میں ایف آئی اے کاؤنٹر کے اوپر چھت کاپلستر گرگیا تاہم پلستر گرتے وقت فلائیٹ آپریشن نہ ہونے کی وجہ سے کسی قسم کانقصان نہیں ہوا تاہم ایف آئی اے کی اوورسیز پاکستانیز ڈیپارچر کاؤنٹر کے فرنیچر کو نقصان پہنچا ہے۔
Load/Hide Comments