پنجگور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، تین زخمی

پنجگور (نمائندہ انتخاب) پنجگور گومازین سبزاب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے لیویز کے مطابق یہ واقعہ میںنامعلوم افراد نے ایک نجی کمرے میں بیھٹے افراد پر فائرنگ کردیا جس سے دو افراد موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے جن میں دو راہگیر بتائے جاتے ہیں لیویز کے مطابق یہ کمرہ پہلے کسٹم انٹیلی جنس کے زیر استعمال تھا تاہم اب یہ خالی تھا جان بحق افراد میں کاشف ولد اشرف سکنہ گرمکان ارسلان ولد محمد عوض سکنہ شامل ہیں زخمیوں میں صفی اللّٰہ ولد سعیداللہ ساکن سبزاب راہ گیر عرفان ولد عبد الباقی ساکن سبزاب رحیمابنت نور احمد ساکن سبزاب شامل ہیں واقعہ کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا مقامی انتظامیہ اس سلسلے میں مذید تفتیش کررہی ہے
Load/Hide Comments