آواران، مسلح افراد کامشکے میں پولیس تھانے اور لیویز چیک پوسٹ پر حملہ،اسلحہ ساتھ لے گئے

کوئٹہ(این این آئی)ضلع آواران میں پولیس تھانے اور لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ لیویز حکام کے مطابق گزشتہ شب ضلع آوران کے علاقے مشکے میں کلار کے مقام پر مسلح افراد نے لیویز کی چیک پوسٹ اور مشکے میں پولیس تھانے پر حملہ کردیا ۔ حملہ آور متعدد ایس ایم جی، وائر لیس سیٹ سمیت دیگر سامان اپنے ہمراہ لیکر فرار ہوگئے ۔تاہم واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی مزیدکاروائی جاری ہے ۔
Load/Hide Comments