بولان، ویگن اور ڈمپر میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، خواتین سمیت پانچ زخمی

ڈھاڈر(یو این اے ) بولان کے علاقے ہرک کے مقام پر ویگن اور ڈمپر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ایس ایچ او مچھ کے مطابق، جاں بحق ہونے والے کی شناخت محمد بقا ولد زاکانی، سکنہ قلعہ عبداللہ کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، ویگن سبی سے کوئٹہ جا رہی تھی جب حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کر لیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔
Load/Hide Comments