مکران کوسٹل ہائی وے احتجاجی دھرنے کے پیش نظر ٹریفک کیلئے بند

پسنی (نمائندہ انتخاب) مکران کوسٹل ہائی وے احتجاجی دھرنے کے پیش نظر ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف لواحقین نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دھرنا کر شاہراہ کو بلاک کر دیا ، مکران سے کراچی آمدورفت معطل ہو گئی ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، مظاہرین کا کہنا ہے انہوں نے اپنے لاپتہ کی بازیابی کیلئے مقامی انتظامیہ سے رابطہ کیا لیکن کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ، ان کا مطالبہ ہے کہ جب تک ان کے بچے بازیاب نہیں ہوتے ان کا احتجاج جاری رہے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں