بلوچستان کی سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گرینڈ جرگہ بلایاجائیں ، جمال رئیسانی

کوئٹہ(یو این اے )پاکستان پیپلز پارٹی کے روکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ قلات میں دہشت گردوں کے حملے میں مٹی کے ایک اور بہادر بیٹے نے جام شہادت نوش کر لیا۔ فیصلہ کن عمل کرنے کے لیے ہمیں مزید کتنی قربانیاں درکار ہوں گی؟ بلوچستان میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال فوری اور متحد اقدام کا تقاضا کرتی ہے اب وقت آگیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس بحران سے نمٹنے کے لیے ایک موثر اور جامع حکمت عملی وضع کرنے کے لیے ایک گرینڈ جرگہ بلائیں جس میں تمام سیاسی، قبائلی اور انتظامی اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں۔ اجتماعی کوششوں کے بغیر تشدد کا سلسلہ مزید بگڑ جائے گاہم بلوچستان میں امن و استحکام کو یقینی بنانے پر اپنے عوام اور شہدا کے مرہون منت ہیں بہت ہو گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں