خضدار فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد قتل

خضدار (بیورورپورٹ) خضدارفائرنگ کے واقعات میں دو افراد قتل پولیس کے مطابق خضدار میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں دو افراد قتل ہوئے ہیں جن میں خضدار شہر کےکرخ روڈ پر واقعہ کھوکھے دکان پر موجود نوجوان کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں محمد عامر ولد محمد بلوچ سکنہ لزو خضدار موقع پر جان بحق ہوگئے پولیس موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کردیا دوسرے واقعہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نال بازار میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا جنہیں نال سول ہسپتال منتقل کردیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے جس کی شناخت شاہ جہان ولد الٰہی بخش کرد سکنہ نال سے ہوئی نعشوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خصدار پہنچائے جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے واقعہ کے متعلق پولیس مزید تحقیقات تیزکردی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں