ہرنائی، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سےکان مالک قتل

کوئٹہ(این این آئی)ہرنائی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائنگ کرکے مائنز اونر کو ہلاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے کول مائن اونر گلستان ترن کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ لیویز نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مزید کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں