پیش گوئی کرتا ہوں بلاول بھٹو جلد وزیراعظم بنیں گے، رحمان ملک

اسلام آبادۛپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور خورشید شاہ کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، پیش گوئی کرتا ہوں کہ بلاول بھٹو زرداری جلد وزیراعظم بنیں گے۔پیپلز پارٹی کی جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ آزادی کے جشن کے موقع پر کشمیریوں کو نہیں بھولنا چاہیے، ایک سال ہوگیا کشمیری لاک ڈائون میں ہیں، افسوس حکومت پاکستان نے کچھ نہیں کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں