روس کے یوکرینی شہر پر متعدد ڈرو ن حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

کیف (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کے شہر خارکیف میں ہونے والے روسی متعدد ڈرون حملوں میں 4 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگے۔ یوکرینی حکام کے مطابق روس نے جمعرات اور جمعے کی دمیانی شب یوکرین کے شمال مشرقی شہر خارکیف پر ڈرونز کا بیراج فائر کیا۔ روس نے رہائشی کوارٹرز کو نشانہ بنایا، جس سے کئی منزلہ اپارٹمنٹ کے بلاکس کو نقصان پہنچا اور آگ بھڑک ا±ٹھی، جس سے 4 افراد ہلاک اور 3 بچوں سمیت 35 زخمی ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں