بسیمہ زلزلہ متاثرین کیلئے 550 چارپائیاں اور دیگر سامان انتظامیہ کے حوالے

بسیمہ ۛگذشتہ دنوں بسیمہ ضلع واشک کے علاقے ساجد میں زلزلہ سے متاثرین کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر ڈی جی PDMA عمران زرکون نے 550 ٹینٹ، چارپئاں و دیگر ضروری سامان اسسٹنٹ کمیشنر بسیمہ کے حوالے کرچکا ہے اور 10 لاکھ روپے برائے اشیائ￿ خوردنوش ڈی سی واشک کے حوالے کئے گئے ہیں اور مزید ضروریات کے سامان بیھج دیا جائے گا اگلے مرحلے میں جلد گھر کے تعمیر شروع کیا جائے گا۔ یاد رہے کل بلوچستان ہائی کورٹ میں زلزلہ و سیلاب متاثرین کیس کی سماعت ہورہی تھی جس میں بسیمہ میں زلزلہ متاثرین کے لیے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈی جی PDMA عمران زرکون کو بسیمہ میں ہر ممکن مدد کے لیے حکم دیا جس پر بروقت عمل کرکے کل سامان بیھجوا دیا۔ متاثرین کو کوئی بھی شکایت ہو تو اسسٹنٹ کمیشنر بسیمہ یا تحصیلدار بسیمہ سے رابطہ کریں انشائ￿ اللہ انکء شکایات کا ازالہ کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں