بارکھان، دو گروہوں کے درمیان فائرنگ ،ایک شخص قتل، خاتون سمیت دو زخمی

بارکھان (صباح نیوز) کھرڑ بزدار میں جت برادری کے درمیان فائرنگ۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت ایک خاتون بھی شدید زخمی۔باپ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ریسکیو ٹیم نے لاش اور زخمیوں کو رکھنی ہسپتال منتقل کردیا۔قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش ورثا کے حوالے ۔زخمیوں کو طبی امداد کے تشویشناک حالت میں فورٹمنرو ہستپال منتقل کیا گیا۔ واقعہ سرحدی پٹی پر پیش آیا ۔ فائرنگ کی وجوہات زمینی تنازع بتایا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments