غزہ اور خان یونس پر اسرائیلی بمباری سے 46 فلسطینی جاں بحق

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ کی پٹی میں 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم ازکم 46 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق 18 مارچ کو یکطرفہ طور پر جنگ بندی معاہدہ توڑنے کے بعد اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم ازکم 1309 فلسطینی جاں بحق جبکہ 3 ہزار 184 افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ الجزیرہ عربی کے مطابق فلسطینی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ میں آج صبح سے جاری حملوں میں کم ازکم 11 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے کم ازکم 9 افراد خان یونس میں اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوئے۔
Load/Hide Comments