کوئٹہ، حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے پر پولیس افسران و اہلکار برطرف

کوئٹہ (صباح نیوز) ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس کی افیسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی۔ ایس ایچ او کچلاک اور ایس ایچ او سول لائن نوکری سے برطرف کردیا۔ کچلاک تھانے کے دونوں پولیس موبائلز کے انچارج اور ہیڈ محرر عملے سمیت نوکری سے برطرف کردیے گئے۔ کوئٹہ سول لائن تھانے کے سیکنڈ پولیس موبائل کا انچارج بھی نوکری سے برطرف ۔ ڈی آئی جی نے ایس ایس پی کوئٹہ کو دونوں پولیس تھانوں کے ایس پی اور ڈی ایس پیز کیخلاف آئی جی پولیس کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ عملے کی جانب سے بلٹ پروف جیکٹ نہ پہننے اور حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے پر کارروائی کی گئی۔ کوئٹہ شہر کے تمام تھانوں کے عملے کو بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ پہن کر گشت کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایہ کا کہنا تھا کہ پولیس کا عملہ جب خود محفوظ نہیں ہوگا تو شہریوں کے حفاظت کیسے کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنیوالے پولیس افیسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔