کویت نے پاکستان کیلئے ادھار تیل کی سہولت میں دو سال کی توسیع کردی
اسلام آباد (آئی این پی) کویت نے پاکستان کیلئے تیل کریڈٹ سہولت میں دو سال کی توسیع کر دی۔ ادھار تیل کی سہولت کویت پیٹرولیم کی جانب سے پی ایس او کو دی گئی ہے۔ پاکستان میں نئے متعین کویت کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات میں آگاہ کرکے انہیں اس بارے میں آگاہ کیا ۔علی پرویز ملک نے کہا کہ کویت و دیگر برادر ممالک کی حمایت سے مشکل معاشی حالات میں کامیابی ملی، دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق بھی کرلیا گیا۔حکام وزارت پیٹرولیم کے مطابق پاکستان کویت سے سالانہ 2ملین ٹن تیل درآمد کرتا ہے، پاکستان کو ماضی میں تیل کریڈٹ کی سہولت ایک سال کیلئے دی جاتی تھی، اس مرتبہ کویت نے دوسال کیلئے پاکستان کو ادھار تیل کی سہولت دی ہے۔
Load/Hide Comments


